سرکاری رقبہ پرگندم20نومبر تک کاشت کرنیکی ہدایت

سرکاری رقبہ پرگندم20نومبر تک کاشت کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگود ھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت اور ۔

پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ سرگودہا ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف 17 لاکھ 40 ایکڑ مقرر کیا گیا ہے اور اب تک 37 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیاہے ، وہ ڈویژنل گندم کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ، کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے ، 25 ایکڑسے زائد رقبہ پر گندم کاشت کرنیوالے کاشتکاروں کیلئے 1000 ٹریکٹرز جبکہ ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ گندم کی کاشت پر 1000 لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کئے جائیں گے ۔ محکمہ زراعت توسیع کا عملہ کاشتکاروں کی بھرپور فنی راہنمائی کررہا ہے ، مارکیٹ میں معیاری کھاد ، بیج اور زرعی ادویات بھی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ امسال سرکاری رقبوں پر گندم کی کاشت کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے گندم کی کاشت سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو آپس میں روابط مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہا کہ گندم کی کاشت کے حوالے سے نومبر کا مہینہ بہت اہم ہے ۔ کاشتکاروں میں اس امر کا شعور اجاگر کیا جارہا ہے کہ بہتر پیداوار کے لئے وہ اپنی کاشت کو رواں ماہ ہر صورت مکمل کرلیں۔ 20 نومبر تک 50 فیصد کاشت ہدف ہرصورت مکمل کیا جائے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے گندم کی کاشت بارے اپنے ادارے کے دیگر محکموں سے ملکر کیے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں