ادویات کی عدم فراہمی ‘خالد گورائیہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل میں مریضوں کو سرکاری ادویات فراہم نہ کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضی کے ہمراہ اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسیٰ خیل کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں سرکاری ادویات کے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی کے باوجود مریضوں کو باہر سے ادویات خرید کرنے کے معاملہ پر ہسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ کو معاملہ کی فوری انکوائری کرانے اورذمہ دران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کا لا باغ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاملہ کی شفاف انداز میں انکوائری کر کے دو یوم کے اندر رپورٹ مجاز اتھارٹی کو رپورٹ پیش کر ے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا ، مریضوں کی عیادت کی صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ بھی جائزہ لیا۔