ڈی پی او کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے شاہپور صدر میں کھلی کچہری لگائی اور۔
تھانہ سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنے ، اس موقع پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل سننا ہے ، تا کہ نشاندہی پر وہ حل کیے جا سکیں، تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں، آئندہ بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، تا کہ سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ۔