ملکی حالات ایک مرتبہ پھر ترقی کی طرف گامزن ہیں ،حمزہ شہباز
قائد آباد (نمائندہ دنیا )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی محنت اور۔
دلیرانہ فیصلوں سے ملک کی اکانومی میں دن بدن بہتری آ رہی ہے اور ملکی حالات ایک مرتبہ پھر ترقی کی طرف گامزن ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر بجلی میں ریلیف پیکج کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلہ سے بجلی کے یونٹس میں 26روپے کی نمایاں کمی سے صارفین کو اک بڑا ریلیف ملے گا، وہ سابق ایم پی اے ، مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری کرم الٰہی بندیال سے لاھور میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ، ملاقات میں انکے چھوٹے بیٹے احمد حسن بندیال بھی شریک تھے ،انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن بلدیات کی تیاریاں شروع کردیں بہت جلد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ، بلدیات میں مسلم لیگ ن کے ورکرز وکارکنان کو ترجیحی دیں گے اور کارکنوں کی آراء کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں عوامی محرومیوں کا بروقت ازالہ ہوگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کر کے فلاحی منصوبوں کی شروعات کی ہے جس سے عام آدمی کو استفادہ حاصل ہو رہا ہے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، ہمت کارڈ ، کسان کارڈ ، ٹریکٹرسکیموں کا اجراکر کے عوام کے خوابوں کی تکمیل کی طرف اک بڑا قدم ہے ۔