فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے مشین سے پانی کے چھڑکائوں کی تیاری

فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے مشین سے پانی کے چھڑکائوں کی تیاری

لاہور (شیخ زین العابدین) مصنوعی بارش سے پہلے مسٹ کینن کے ذریعے فضائی آلودگی کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی، رواں ہفتے واسا کے مسٹ کینن کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مسٹ کینن سے 40 سے 50 فٹ تک پانی کا چھڑکاؤ کیا جا سکتا ہے ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے ادارے سموگ کی روک تھام کے لئے روایتی طریقوں پر برقرار اور انہوں نے سال بھر خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ۔سموگ بارے مصنوعی بارش سے متعلق تاحال فیصلہ نہ ہوسکا تاہم سموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے مسٹ کینن استعمال کرنا ہونگے۔ واسا نے مسٹ کینن بنانے کے لئے کام شروع کر دیا۔ شہر میں مال روڈ، قرطبہ چوک فیروزپور روڈ، کلمہ چوک اور دیگر مصروف شاہراہوں پر مسٹ کینن کا استعمال سود مند ثابت ہو سکتا ہے، اس اقدام سے فوری طور پر سموگ میں کچھ کمی آسکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں