سکولوں میں آن لائن کلاسز کیلئے سہولتیں نہ ہونیکاانکشاف
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکولوں میں آن لائن کلاسز کے لیے سہولیات ہی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نیٹ کی سہولت زیادہ ترہیڈ ماسٹرز کے کمروں تک ہے۔
کمپیوٹر لیب ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ہیں ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ لیبز بھی دو ہزار دس کے بعد سے آپ گریڈ نہیں ہوئی ۔ پنجاب ٹیچر یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کا انعقاد ممکن نہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے 17نومبر تک ہائر سیکنڈری سکولوں کو کالجز کو بند کیا ہے مگر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سموگ کی شدت برقرار رہی تو مزید چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔