بھٹوں کی بندش پرمزدوروں کا احتجاج،خودکشیوں کی دھمکی
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )سموگ کے باعث اینٹوں کے بھٹوں کی بندش پر کلورکوٹ کے سینکڑوں بھٹہ مزدوروں نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی ،اس موقع پر مزدوروں نے دھمکی دی۔۔۔
کہ حکومت بھٹے بند کرنا چاہتی ہے تو ھمارے روزگار کا بندوبست کرے ورنہ ہم خوکشیاں کریں گے ، مزدوروں نے بینر کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے دھوبی چوک سے اے سی آفس تک ریلی نکالی اور نعرے بازی بھی کی ، بھٹہ یونین کے صدر شاہ جہان بھٹی نے کہا کہ ہم بھٹوں پر ہزاروں کی تعداد میں غریب مزدور کام کرتے ہیں بھٹے ہمارے گھروں کو چلا رہے ہیں حکومت کی طرف سے بھٹوں کی بندش پر ہم کیا کرینگے کہاں سے کھائیں گے ھمارے بچے بھوکے مر جائینگے انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ حکومت اگر بھٹے بند کرانا چاہتی ہے تو ہمارے روزگار کا بھی بندوبست کرے ورنہ ہم خودکشیاں کرینگے اور اسکی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔