عرب ممالک حماس ، حزب اﷲ کے ساتھ امریکہ و اسرائیل سے بھی زیادہ دشمنی کر رہے ،علامہ جواد نقوی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے غزہ و لبنان میں لاشوں پر کھڑی ہو کر فریاد کرنے والی مظلوم خواتین اوریتیم ہونیوالے کمسن بچے ملت اسلامیہ کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔۔۔
لیکن ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ،تحریک بیداری امت مصطفے ٰ کے زیر اہتمام جوہر آباد کے مقامی ہوٹل میں \\\"لبیک یا غزہ لبیک یا فلسطین\\\"کے عنوان سے منعقدہ وحدت امت کانفرنس سے صدارتی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مقام حیرت ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں، دین کے حوالے سے جذبات رکھنے والے لوگ بھی خاموشی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عرب ممالک حماس و حزب اﷲ کے ساتھ امریکہ و اسرائیل سے بھی زیادہ دشمنی کر رہے ہیں، یہی ممالک اس انسانی المیے میں امریکہ و اسرائیل کے سہولت کار ہیں ۔