ڈی سی آفس کمیٹی روم ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ نے کی۔
ڈرگ رولز کی خلا ف ورزی کر نیوالے 10 میڈیکل سٹورز اور فارمیسی مالکا ن کے کیسوں کی سماعت کی اور تما م ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پا نچ میڈیکل سٹورز فارمیسی مالکان کو دوبارہ چیکنگ کی شرائط پر وارننگ، دو میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، ایک میڈیکل سٹور مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر نے کا حکم دیا جبکہ دو میڈیکل سٹوروں کے مالکان کی غیر حاضری پر سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی گئی ۔