مدارس میں زیر تعلیم بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ،ڈی پی او
بھیرہ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں زیر تعلیم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔۔۔
ادارہ کے سربراہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ادارہ میں زیر تعلیم بچوں کے ساتھ ساتھ معلم پر بھی کڑی نظر رکھے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے زیر تعلیم بچوں کے تحفظ اور ان مقامات کا احترام برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ ائندہ کسی بھی مذہبی مقام پر ہونے والے وقوعہ کے اندراج مقدمہ میں دفعہ 295 ت پ کا بھی اضافہ کیا جائے ۔