پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی چیف سیکرٹری کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت کی، عدالت نے طاہر اقبال کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی ۔ جسٹس امجد رفیق نے سماعت کی ،درخواست گزار طاہر اقبال کے وکیل نے دلائل دئیے اور عدالت کو بتایا کہ عدالت نے نظر بندیوں کے احکامات کالعدم قرار دے رکھے ہیں، عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل شفٹ کر دیا گیا۔