بی ڈی ایس 5سالہ ، پانچویں سال کی فیس نہ لینے پر اتفاق

بی ڈی ایس 5سالہ ، پانچویں سال کی فیس نہ لینے پر اتفاق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کا 49 واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی سربراہی میں منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں پنجاب کے ڈینٹل کالجوں میں سیشن 25-2024 سے نیا نصاب لانے کی منظوری دے دی گئی۔ اس نصاب کے تحت بی ڈی ایس پروگرام چار کے بجائے پانچ سال کا ہوجائے گا۔ بورڈ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سرکاری اور نجی ڈینٹل کالج طلبہ سے پانچویں سال جسے کلرک شپ کا نام دیا گیا ہے، کی فیس نہیں لیں گے۔ اجلاس میں یونیورسٹی سے الحاق شدہ 16 ڈینٹل کالجوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔بی ڈی ایس کا پانچواں سال کلرک شپ کیلئے مخصوص ہوگا جو کہ بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں