مریضوں کے ایچ آئی وی کا شکار ہونیکی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پر سیکرٹری صحت پنجاب نے نشتر ہسپتال ملتان کے۔۔۔
ڈائیلسز یونٹ میں سٹاف کی جانب سے غفلت کے باعث مریضوں کے ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔صوبائی سیکرٹری صحت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ اگلے 48 گھنٹوں میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔