آؤٹ سورس سکولوں میں 15 ہزار سے زائد اسامیاں ختم

آؤٹ سورس سکولوں میں 15 ہزار سے زائد اسامیاں ختم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سیس ڈیش بورڈ سے نہ صرف آؤٹ سورس کئے گئے سرکاری سکولوں کا ڈیٹا بلکہ ان سکولوں کی مد میں 15000 سے زائد خالی اسامیاں مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے۔۔۔

 ان اسامیوں کا ڈیٹا بھی ہٹا دیا جبکہ ان اسامیوں پر پہلے سے تعینات اساتذہ کو دیگر سکولوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ آؤٹ سورس کئے گئے سرکاری سکولوں کی تعداد 5863 بتائی گئی ہے جن میں ایک لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم تھے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیس ڈیش بورڈ سے ڈیٹا ہٹائے جانے کے بعد سرکاری سکولوں کی تعداد 42000 رہ گئی ہے جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مزید 4500 سکولوں کو دوسرے مرحلہ میں آؤٹ سورس کرنے جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ ایجوکیشن نے مختلف این جی اوز سمیت نجی تعلیمی اداروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں جس کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں