تمام اضلاع میں ادویات کا وافر ذخیرہ موجود :عمران نذیر

تمام اضلاع میں ادویات  کا وافر ذخیرہ موجود :عمران نذیر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا تمام اضلاع میں ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ادویات کی خریداری ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی سطح پر بلک پروکیورمنٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز نے رواں مالی سال کیلئے خریداری کا عمل مکمل کر لیا اور تقریباً 75فیصد مختص بجٹ کے تحت آرڈرز جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے انتظامی کنٹرول کے تحت صحت کی سہولیات میں 12.5 ارب روپے مالیت کی ادویات دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں