10معروف ریسٹورنٹس پر چھاپے 9کو 2لاکھ 70ہزار جرمانہ ، 1بند
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے ناکوں کا دورہ کیا۔
85ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی،10معروف ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے ، 9کو 2لاکھ 70ہزار کے جرمانے ، 1بند کر دیا گیا جبکہ 85لٹر ناقص استعمال شدہ آئل اور ممنوعہ اجزا تلف کئے گئے ۔ ٹھوکر اور بابو صابو پر 57گاڑیوں میں موجود 85ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔