20پولیس شہدا کے اہل خانہ میں گھروں کیلئے چیک تقسیم
لاہور (کرائم رپورٹر) 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کے گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن،20شہدا کے اہل خانہ میں گھروں کی تعمیر کیلئے مزید 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم۔
پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے اب تک 39 فیملیز کو 4 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں، 2 فیملیز کو تعمیراتی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس، مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جبکہ 18 فیملیز کو 05 لاکھ روپے فی کس کے تناسب سے 90 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔