کامران لاشاری کی ڈی جی والڈ سٹی تعیناتی ، درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

کامران لاشاری کی ڈی جی والڈ سٹی  تعیناتی ، درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہو ر ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کے رخصت پر ہونے کے باعث72 سالہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

وکیل نے درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایاہے ،درخواست میں عدالت سے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں