بناویلنٹ فنڈز سے اربوں غیر قانونی جاری ہونے کا انکشاف

بناویلنٹ فنڈز سے اربوں غیر قانونی جاری ہونے کا انکشاف

لاہور (حمزہ خورشید سے )صوبائی بناویلنٹفنڈز سے اربوں روپے غیر قانونی جاری ہونے کا انکشاف ہوا۔متعدد اعلیٰ افسران ، وائس چیئرمین اور 6 انتظامی سیکرٹریز کمیٹی کے ممبران ہیں۔1 ارب 45 کروڑ 87 لاکھ 58 ہزار کے فنڈز کی ہیرا پھیری بے نقاب ہوگئی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اعلیٰ ترین انتظامی افسران کی زیر نگرانی چلنے والی کمیٹی میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔کمیٹی نے 6 ہزار 9 سو 60 جعلی افراد کو فنڈز جاری کیے ۔آڈٹ دستاویز کے مطابق یکم جنوری 2021 سے 31دسمبر 2022 میں غیر قانونی گرانٹ تقسیم ہوئی۔غیر قانونی ادائیگیوں کا معاملہ مارچ 2023 میں ظاہر ہوا، متعلقہ ادارہ مطمئن نہ کر سکا۔36 کروڑ 34 لاکھ 49 ہزار سے زائدبناویلنٹ فنڈز غیر قانونی ادا کیے گئے ۔25 کروڑ 84 لاکھ 54 ہزار سے زائد رقم بغیر درخواست کے ہی ادا کی گئی۔میرج گرانٹ ایک لڑکی کو دو بار ادا کر دی گئی۔1135 گرانٹ لینے والے ہی غیر قانونی نکلے ، ریکارڈ میں نام ہی موجود نہیں۔صوبائی اور ڈویژنل بورڈ نے بیک وقت 126 گرانٹس جاری کیں۔126 گرانٹس کی رقوم کی ادائیگی کی وصولی ہی موجود نہیں۔الوداعی گرانٹ لینے والوں میں 445 افراد کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔66 لاکھ 20 ہزار کی گرانٹ ایسے لوگوں کو دی جن کا ریکارڈموجود نہیں۔ ڈسٹرکٹ لیول پر افسران مؤقف دینے سے گریزاں، جب کے اعلیٰ افسران مؤقف کے لئے موجود نہیں تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں