نرسنگ ہاسٹلز کی تعمیرومرمت کی لاگت 55کروڑ بڑھ گئی
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)نرسنگ سکولز اور کالجز میں ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کی لاگت دوگنا سے بھی زیادہ بڑھ گئی۔
،ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کی لاگت میں 55 کروڑ 35 لاکھ روپے کا ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا،38 کروڑ 5 لاکھ کی ابتدائی لاگت کا منصوبہ 93 کروڑ 51 لاکھ روپے کاکردیا گیا ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے دروازوں، دروازوں کے ہینڈلز، کھڑکیوں کی ٹائلز، نرسنگ کائونٹرز، ایل ای ڈی لائٹس اور پینٹ کرنے کو لاگت میں اضافے کا جواز بنایا گیا ہے ، لاہور، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، راجن پور، فیصل آباد ،ملتان ، راولپنڈی، سرگودھا اور منڈی بہاؤ الدین میں ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ شروع کیا گیا ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور ، الائیڈ نرسنگ کالج فیصل آباد، ڈی ایچ کیو راجن پور کے ہاسٹلز میں تعمیر و مرمت کی جائے گی ،قائد اعظم بہاولپور، شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان، نشتر ملتان ہاسٹل، بے نظیر بھٹو شہید راولپنڈی میں ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت بھی کی جائے گی ۔