ایکسائز : کیش اینڈ ڈلیوری کے نام سے نیا سسٹم نافذ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں رجسٹرڈ ہونے والی نئی گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلوں کے رجسٹریشن کارڈز اور اور یجنل فائل کی ڈلیوری کے لیے (کیش اینڈ ڈلیوری) کے نام سے نیا سسٹم نافذ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس سسٹم کے تحت رجسٹریشن کارڈ زاور فائل کی ڈلیوری پر عائد فیس ختم کر دی ہے اور گاڑی کے مالک کو فری ہینڈ دیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کارڈ اور فائل محکمہ ایکسائز کے دفاتر سے خود یا اپنی من پسند کوریئر کمپنی کے ذریعے منگوا سکتا ہے جس کے لیے اسے 122 روپے سے 500 روپے تک چارجز ادا کرنا پڑیں گے۔