’’میٹریل سائنسز میں جدت‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا آغاز
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کے زیر اہتمام دو روزہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ‘‘میٹریل سائنسز میں جدت’’ کا گزشتہ روز آغاز ہو گیا۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے صدارت کی۔ اس کانفرنس میں 15 ممالک، بشمول آسٹریلیا، برطانیہ، تائیوان، سعودی عرب، چین، الجیریا، ملائیشیا، پیرو، مصر، جنوبی کوریا، مراکش اور پاکستان سے 500 سے زائد شرکا شامل ہیں، جن میں 150 کلیدی مقررین، ماہرین اور تجزیہ کار شامل ہیں۔