پارکنگ کمپنی :ایجنڈا تیار ہونے کے باوجود اجلاس نہ ہوسکا

پارکنگ کمپنی :ایجنڈا تیار ہونے کے باوجود اجلاس نہ ہوسکا

لاہور(عمران اکبر)پارکنگ کمپنی کے 34ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار،مگر اجلاس نہ بلایا گیا، اجلاس نہ ہونے سے چیئرمین بورڈ کے انتخاب کے ساتھ آٹو میشن نہ ہونے سے پارکنگ سائیٹس پر اوور چارجنگ ختم نہ ہو سکی۔۔۔

موٹر سائیکل 10کی بجائے 30 جبکہ کار 30کی بجائے 50روپے ٹوکن وصولی جاری۔ تفصیلات کے مطابق موجود صورتحال میں پچھلے 22 ماہ سے چیئرمین پارکنگ کمپنی کا چارج ڈی سی لاہور کے پاس ہے ،پارکنگ کمپنی کے انتظامی مسائل روز بروز بڑھ کر کرپشن کی داستان بن چکے ہیں ،ذرائع کے مطابق سی ای او پارکنگ کمپنی پچھلے دو روز سے دفتر سے غیر حاضر ہیں،پارکنگ کمپنی ورکرز کی تنخواہیں اور کمپنی اخراجات کے بل جاری نہ ہو سکے ،ذرائع کے مطابق پارکنگ بورڈ اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی ڈھانچہ تشکیل نہ دیا جا سکا،پارکنگ کمپنی بورڈ کا 33واں اب تک کا آخری اجلاس جنوری 2023 میں ہوا،سی ای او پارکنگ کمپنی نے 1 ماہ قبل سیکرٹری بورڈ کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی،اجلاس کے ایجنڈے میں پارکنگ سائیٹس آٹو میشن بھی ہے، ایجنڈا میں پہلی 50 پارکنگ سائیٹس کا آٹومیشن ڈھانچہ رکھا گیا،پارکنگ کمپنی کے بورڈ اجلاس میں پارکنگ سائیٹس پر اوورچارجنگ پر بڑا پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں