لاہور بورڈ ، پنجاب یونیورسٹی میں امتحانی سنٹرز بارے معاملات طے
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ اور پنجاب یونیورسٹی کے مابین امتحانی سنٹرز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے۔ دونوں اداروں کے مابین امتحانی سنٹرز کے لین دین کے معاملات تنازع کا شکار تھے۔
معاملات طے ہونے کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پیپرز پنجاب یونیورسٹی امتحانی سنٹرز میں منعقد ہوسکیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی بھی اپنے امتحانات لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں منعقد کراسکے گی۔ دونوں اداروں کے مابین امتحانی سنٹرز کے حوالے سے معاملات تعطل کا شکار تھے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ معاملات طے پانے کے بعد آئندہ پرائیویٹ اداروں میں امتحانی سنٹرز نہیں بنائے جائیں گے۔