جناح ہسپتال کا 5 سال سے بند ساؤتھ آپریشن تھیٹر فعال
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جناح ہسپتال کا پانچ سالوں سے بند ساؤتھ آپریشن تھیٹر فعال کردیا گیا۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سید اصغر نقی کی سربراہی میں۔۔۔
گزشتہ پانچ سالوں سے بند آپریشن تھیٹر فعال ہونے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا۔ واضح رہے چند روز قبل بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے خطیر رقم عطیہ کر کے ساؤتھ آپریشن تھیٹرز کو فعال کیا اور دیگر سہولیات بارے اقدامات اٹھائے جس کے بعد دو کامیاب آپریشن کئے گئے۔ سرجنز کی ٹیم کی سربراہی پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی نے کی جبکہ ان کے ہمراہ پروفیسر ذاکر سیال، ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر فاروق احمد رانا، پروفیسر کامران چودھری ، پروفیسر عنایہ اور دیگر سٹاف شامل تھے۔