پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے زیر اہتمام 10 ویں گریجوایشن تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں بی ایس مینجمنٹ۔۔۔
ماسٹر آف مارکیٹنگ اور ماسٹر آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ پروگرامزکے 2021 کی کلاس کے فارغ التحصیل طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر کاشف راٹھور نے خطبہ استقبالیہ میں معزز مہمانوں، فیکلٹی اور گریجوایٹس کا استقبال کیا۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔