لرنر پرمٹ پر گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار جرمانہ

لرنر پرمٹ پر گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار جرمانہ

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی۔

جنرل ہولڈ اپ کے تحت چالان کے ساتھ ساتھ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی ضبط کر لی جائے گی۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے واضح کیا ہے کہ لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی یا موٹرسائیکل کو متعلقہ تھانوں میں بند کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے یہ بھی کہا کہ کار یا موٹرسائیکل کے لائسنس پر کمرشل یا پبلک سروس وہیکل چلانے کی اجازت نہیں۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں