موت ایک نئے آغاز کا نام ہے :ڈاکٹر حسین قادری
لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا موت زندگی کی سب سے بڑی اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔
یہ دنیا عارضی ہے اور ہم سب یہاں امتحان کے لئے بھیجئے گئے ۔ ایصال ثواب کی محفل کے موقع پر ہمیں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ موت کے بعد ہمارے اعمال ہی ہیں جو ہمارے لئے باقی رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خوش دامن اور اپنی نانی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔