خواجہ غلام فرید ؒ کا مزار اوقاف زونل ہیڈ کوارٹرز قرار

 خواجہ غلام فرید ؒ کا مزار اوقاف زونل ہیڈ کوارٹرز قرار

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے صوبہ بھر کے اوقاف آرگنائزیشن کے انتظامی یونٹس کے از سرنو جائزے، وقف املاک کے انتظام و انصرام اور مختلف سرکلز میں پراپرٹیزکی تعداد میں توازن۔۔۔

 محل وقوع کے مطابق تقسیم کے لئے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ (دوئم) اوقاف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اوقاف، ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور زون (ایسٹ)اور متعلقہ ایڈ منسٹریٹرز شامل تھے ۔ کمیٹی نے زونل اور سرکل دفاتر کی کارکردگی کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کی سفارش کی، جس کے مطابق حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے مزار کو زونل ہیڈ کوارٹرزکا درجہ دیتے ہوئے ، مزار سے ملحق19 ہزار ایکٹر وقف اراضی کے نظام کو موثر اور مربوط بنادیا۔ سیکرٹری اوقاف نے اس حوالے سے کہا زونل آفس، دربار حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کا قیام ساؤتھ پنجاب کے زائرین اور عوام کے لئے بہت بڑا ریلیف ہے ۔دربار حضرت خواجہ غلام فرید پر زونل دفتر کے قیام سے زائرین کے لئے سہولیات میں بہتری، مانیٹرنگ کے نظام اور وقف اراضی سے ریونیو جنریشن میں اضافہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں