استحکام سٹوڈنٹس فیڈریشن ، مزمل افضل چیف آرگنائزر مقرر

 استحکام سٹوڈنٹس فیڈریشن ، مزمل افضل چیف آرگنائزر مقرر

لاہور (سیاسی نمائندہ) نوجوانوں کو سیاست میں پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے استحکام پاکستان پارٹی پنجاب نے سٹوڈنٹس فیڈریشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی ہدایت پر طالبعلم رہنما مزمل افضل کو پنجاب سٹوڈنٹس فیڈریشن کا چیف آرگنائزرمقرر کیاگیا ہے ۔ ا س ضمن میں صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے استحکام سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چیف آرگنائزر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محموداورصوبائی صدر رانا نذیر احمد خان نے مزمل افضل کو نوٹیفکیشن دیا۔ اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کی قیادت نے کہا یہ امر باعث مسرت ہے کہ وفاقی وزیر اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا سیاسی رویے پروان چڑھانے اور سیاسی اتار چڑھاؤ سے روشناس ہونے کے لئے طلبا سیاست پہلی تربیت گاہ ہے۔ اس موقع پر مزمل افضل نے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا ویژن ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ملک کی تعمیرو و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں