الیکشن نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

الیکشن نتائج کالعدم قرار  دینے کی درخواست قابل  سماعت ہونے پر دلائل طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 64 اور پی پی 32 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔

ٹربیونل محمد مقبول باجوہ نے سماعت کی، سالک حسین کی جانب سے جواب جمع کر ایا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں