ہڈیارہ :پولیس اہلکاروں کی ڈیرے پرفائرنگ، نوجوان زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر) ہڈیارہ میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان بابر بامی زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم پولیس اہلکاروں نے ملک عمران کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور پہنچتے ہی فائرنگ کردی۔ واقعہ میں زخمی نوجوان کو پیٹ پر دو گولیاں لگیں جسے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے زخمی سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا اور مناواں ہسپتال کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور معلوم کیا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ کس تھانے یا یونٹ نے مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملک عمران کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا ہے ۔