جعلی بھرتیاں کیس :محمد خان بھٹی کے وکلا کی ضمانت پر دلائل کیلئے مہلت طلب

جعلی بھرتیاں کیس :محمد خان بھٹی کے وکلا  کی ضمانت پر دلائل کیلئے مہلت طلب

لاہور(عدالتی رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت میں سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی و دیگر کے خلاف جعلی بھرتیوں کے نئے مقدمہ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔۔۔

 عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج محمد فیصل احمد نے کیس پر سماعت کی۔محمد خان بھٹی کے وکلا نے ضمانت پر دلائل کے لئے مہلت طلب کرلی۔ مختار احمد رانجھا سمیت دیگر وکلا نے محمد خان بھٹی کی ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں