گھر کے کاغذات چھین کر ماں کو نکال دیا،بیٹوں پر مقدمہ

گھر کے کاغذات چھین کر ماں  کو نکال دیا،بیٹوں پر مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹیز اتھارٹی نے جائیداد کی لالچ میں ماں سے گھر کے کاغذات چھین کرباہر نکالنے والے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ایک شہری نے نارنگ منڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ بزرگ خاتون کو اس کے پانچ بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کاغذات چھین کر گھر سے نکال دیا۔ پولیس نے فوراً بیٹوں کو گرفتار کیا اور گھر کے کاغذات بزرگ خاتون کو واپس دلوا دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں