ہیلتھ یونیورسٹی:آئی ٹی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس ہوا،صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید رٹھور نے کی۔
اجلاس میں پوسٹ گریجوایٹ طلبہ اور ریذیڈنٹس کی تعلیمی اور تحقیقی کارکردگی کی نگرانی کیلئے آئی ٹی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔ یہ نظام ابتدائی طور پر ایم ایس نرسنگ کے طلبا پر آزمائشی بنیادوں پر لاگو کیا جائے گا۔ اجلاس میں 40 طلبہ کے مقالوں پر ممتحین کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔