آئی پی پی ،لاہور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کا اعلان
لاہور(سیاسی نمائندہ) استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کی جانب سے آئی پی پی لاہور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ۔
صوبائی سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب و ممبر پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی اور صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی منظوری سے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے ۔ محمد غضنفر علی عامر کو صدریوتھ ونگ آئی پی پی لاہور اور محمد ذوہیب کو بطور جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا جبکہ لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے عہدیداروں میں بھی نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر شعیب صدیقی نے کہا پی ٹی آئی کی فائنل کال کا حشر پوری قوم دیکھ چکی ہے ، اب عوامی خدمت کا کام آئی پی پی کرے گی۔