چینی وفد کا ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تھانگ انٹرنیشنل چین کے وفد نے صدر تھانگ لی جن سانگ کی قیادت میں ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔اس دوران ٹیوٹ سیکٹر میں ہائی کوالٹی ڈیجیٹل کانٹینٹ کی فراہمی کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔
چیئرمین ٹیوٹا نے اپنے طلبا کی فارن پلیسمنٹ کے حوالے سے بھی تھانگ چائنہ کو اپنی سفارشات سے آگاہ کیا ۔ وفد نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گلبرگ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ٹیوٹا کی پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ ہاسپیٹیلٹی لیب کا دورہ کر ایا گیا ۔ صدر تھانگ نے یقین دلایا کہ تھانگ چین ہاسپیٹیلٹی سیکٹر میں ٹیوٹا کے ساتھ کام کرے گا ۔وفد نے چین کے تعاون سے بنائی گئی لبان ورکشاپ کا دورہ بھی کیا اور اسے جلد جدید تقاضوں پر اپ گریڈ کرنے کا یقین دلایا ۔ بعد ازاں وفد نے بلو پوٹری ڈسپلے سنٹر کا دورہ بھی کیا اور ٹیوٹا کے طلبا کی ہاتھ سے بنائی گئی پراڈکٹس کو بہت سراہا ۔