دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)دو مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق پہلی لاش ٹبی سٹی کے علاقے ترنم چوک میں ایک فٹ پاتھ سے ملی، جو ایک 60 سالہ شخص کی تھی۔ دوسری لاش فیکٹری ایریا میں قینچی پل کے نیچے سے ملی، جو ایک 45 سالہ شخص کی تھی۔