پنجاب:358سنیکس یونٹس کو سواکروڑ کے جرمانے عائد

پنجاب:358سنیکس یونٹس کو سواکروڑ کے جرمانے عائد

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)1025 سنیکس یونٹس کی چیکنگ کے دوران 358 کو 1 کروڑ 33 لاکھ 81 ہزار کے جرمانے عائد کر دیے گئے اور سنگین خلاف ورزیوں پر 19 یونٹس بند کرکے 6 کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

کارروائیوں کے دوران 7 ہزار 650 لٹر ناقص آئل، 3ہزار 550 کلو ناقص سنیکس اور 4600 کلو سے زائد ممنوعہ اشیا تلف کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور ریجن میں 217، فیصل آباد میں 153، ساہیوال میں 65، راولپنڈی میں 72، گوجرانوالہ میں 94، سرگودھا میں 44، بہاولپور میں 59، ملتان میں 282 اور ڈی جی خان میں 39یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔استعمال شدہ آئل میں پاپڑ، سلانٹی، نمکو تیار کرنے پر 19 یونٹس کو بند کر دیا گیا۔ ناقص سٹوریج، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ کھلے ملاوٹی مصالحوں کا استعمال صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ ناقص مضر صحت سنیکس کی تیاری میں ملوث یونٹس بند کر کے مقدمات درج کرا دیے گئے ۔ فرائنگ کے لیے ناقص آئل کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں