نجی انسٹی ٹیوٹ کے تیسرے انٹیگریٹڈ کانووکیشن کا انعقاد

نجی انسٹی ٹیوٹ کے تیسرے  انٹیگریٹڈ کانووکیشن کا انعقاد

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے تیسرے انٹیگریٹڈ کانووکیشن کا انعقاد شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لان میں ہوا۔

جس میں انسٹی ٹیوٹ کے تینوں یونٹس شالامار میڈیکل کالج، شالامار نرسنگ کالج اور شالامار سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے طلبہ کو ڈگریوں اور میڈلز سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے طلبا سے خصوصی خطاب بھی کیا۔پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر،پرنسپل سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر رفعت جاوید اور پرنسپل نرسنگ کالج ڈاکٹر نسیم رفیق نے طلبا کو مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں