کسان اتحاد کا مطالبات کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاج

کسان اتحاد کا مطالبات کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاج

لاہور(کامرس رپورٹر سے)کسان رہنماؤں نے لاہورپریس کانفرنس کے سامنے احتجاج بھی کیا جس میں گنے کی فصل کا علامتی جنازہ بھی نکالا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنے پر پاکستان کسان اتحاد نے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا۔کسانوں کاکہناتھاکہ کسان معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس بلا کر حتمی احتجاج کا اعلان کریں گے ۔گنے کی فصل کا علامتی جنازہ اٹھا کر احتجاج بھی کیا۔پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے دیگر کسانوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسان کا معاشی استحصال ہو رہا ہے، پہلے گندم کی فصل کی مناسب قیمت کسانوں نہیں ملی اور اب گنے کی خریداری میں بھی کسان کو شوگر ملز مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرے ورنہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر احتجاجی لائحہ عمل دیں اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں