پیپلز پارٹی :ضلعی سطح پر نامزدگیوں کیلئے ٹاسک کمیٹی قائم
لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ضلعی سطح پرنامزدگیوں کیلئے صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امورقائم کردی۔
جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ چودھری اسلم گل، اورنگزیب برکی ،میاں مصباح الرحمان،عثمان ملک،نوید چودھری ،فیصل میر، بشری ٰمنظور مانیکا اور نسیم صابر چودھری ممبر ہوں گے ،کمیٹی مقامی لیڈرشپ اورکارکنوں کے درمیان رابطے اورتنظیمی فریم ورک کو مضبوط بنائے گی، کمیٹی ہرضلع میں عوامی شمولیت اورکارکنان کی تجاویز کی بنیادپرمقامی تنظیم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرے گی، کمیٹی ڈویژنل سطح پرسب کمیٹیاں بنا کر پارٹی حکمت عملی پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل فیکٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شام کی مخدوش سکیورٹی صورتحال پر پوری امت مسلمہ تشویش میں مبتلا ہے ۔ شام میں پاکستانی ایمبیسی اب پاکستانیوں کے فون بھی ریسیو نہیں کر رہی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فوری اپنے سفارتی اثر و رسوخ سے تمام پاکستانیوں کو شام سے بحفاظت نکالے ۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ وسطی پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے ہر اتوار کی صبح مریم نشاط کالونی، آر اے بازار، لاہور کینٹ کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کیاہے۔