نشتر زون 2:ساڑھے3کروڑ کی2سکیموں کا منصوبہ

نشتر زون 2:ساڑھے3کروڑ  کی2سکیموں کا منصوبہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نشتر زون ٹو میں بھی دو سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترقیاتی کاموں کا تخمینہ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا۔ ترقیاتی کام رواں مالی سال شروع کئے جائیں گے ۔2یونین کونسلوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے کام کئے جائیں گے ۔یونین کونسل 244 اور 248 میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم بہتر بنایا جائے گا۔ یونین کونسل 244 میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ،یونین کونسل 248 میں 2 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں