پنجاب یونیورسٹی:اساتذہ کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کرانے کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اپنے نان پی ایچ ڈی اساتذہ کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کرائے گی۔
اساتذہ کو دنیا کی 200 بہترین یونیورسٹیوں میں سکالرشپس پرپی ایچ ڈی کرائی جائیگی۔پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کے خواہشمند حاضرسروس اساتذہ سے درخواستیں طلب کر لیں۔