جوڈیشل الاؤنس نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

جوڈیشل الاؤنس نہ دینے کے  خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل آفس کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے درخواستوں پر سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی اورسرکاری وکیل کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے احمد رضا اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں جواب پیش کیا تو عدالت نے جواب داخل کرانے کے طریقہ کار سے اتفاق نہ کیا، عدالت نے سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا عدالت میں اس طرح جواب داخل کرایا جاتا ہے ؟ آپ باضابطہ ہائی کورٹ آفس کے ذریعے جواب داخل کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں