بار بردار جانوروں کو کرم کش ادویات پلانے کی مہم شروع

 بار بردار جانوروں کو کرم کش ادویات پلانے کی مہم شروع

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور میں بار بردار جانوروں گھوڑوں، گدھوں اور خچروں کو کرم کش ادویات پلانے کی مہم شروع کر دی گئی۔

مہم کا آغاز شاہدرہ سے کیا گیا جس میں کم و بیش ہزار جانوروں کو کرم کش ادویات پلائی جائیں گی۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر نعیم کنور نے مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد زبیر باری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عمارہ سحر بھی موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں