سروسز ہسپتال میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح کیا۔اس حوالے سے تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
اس موقع پر یو ایس قونصل جنرل لاہور کرسٹن ہوکنز، ڈپٹی کنٹری یو این ویمن جیکوئی کیٹونوٹی و دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے خطاب میں کہا اینٹی ریپ کرائسز سیل میں شواہد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا،سیل کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھائیں گے ۔ ادھر نیشنل ٹرانسفیوژن پالیسی کے حوالے سے اجلاس میں صوبائی وزیر نے کہا ہم سیف بلڈ فار آل کے مشن کے داعی ہیں۔ انہوں نے نیشنل ٹرانسفیوژن پالیسی کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آرا کا جائزہ لیا۔