سول کورٹ میں 34 سالہ پرانے کیس کا فیصلہ

سول کورٹ میں 34 سالہ  پرانے کیس کا فیصلہ

لاہور(عدالتی رپورٹر) سول کورٹ میں 34 سالہ پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، سول جج آمنہ آصف بٹ نے شہباز علی بنام گلزار کیس میں مدعی کے دعویٰ کو خارج کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق 1990 میں سول کورٹ میں شہباز علی نے گلزار کے خلاف تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کو چیلنج کیا تھا، دعویٰ 34 سال سے سول کورٹ میں رولنگ سٹون بنا ہوا تھا، سول جج نے 34 سالہ پرانے کیس کے فیصلے کو انفارمیشن آفیسر تجمل حسین شاہ کے پاس جمع کرا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں