ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں،مزاحمت پرنوجوان زخمی
قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔۔۔
جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر25سالہ نوجوان کوزخمی کردیاگیا، نامعلوم افراد نے رکشہ ڈرائیور 25سالہ عبداﷲ سے کرایہ پر رکشہ بک کیا ، ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب ایک اور شخص سوار ہوگیا، تھوڑی دور جاکر ملزموں نے رکشہ چھیننے کی کوشش کی تو مزاحمت کرنے پر چھریوں کے وار کرکے عبداﷲ کو زخمی کردیا، ملزم نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، علاقہ بہرام کے موڑ کے نزدیک ڈاکوؤں نے ارشاد سے 1لاکھ 12ہزار نقدی، مدکے موڑ صدر پھول نگر کے قریب ڈاکوؤں نے نعیم سے 30ہزار نقدی ،موبائل ، عابد سے 20ہزار نقدی ، موبائل فون ،بھٹی ہسپتال کے قریب ڈاکوؤں نے محمداحسن سے 95ہزار نقدی ،موبائل فون ، چک نمبر 56کوٹ رادھاکشن کے قریب ڈاکوؤں نے محمداکرام سے 5ہزار نقدی، موبائل ، موٹرسائیکل ، انڈسٹریل ایریا چونیاں کے نزدیک ڈاکوؤں نے شرافت علی سے 22ہزار نقدی،موبائل فون ، دین پور ڈوبہ چھانگامانگا کے قریب ڈاکوؤں نے محمدعمران سے 17ہزار نقدی و دیگر سامان ،ریلوے پھاٹک پتوکی کے قریب ڈاکوؤں نے علم دین سے 66ہزار نقدی ،موبائل فون ،بھوپیوال چک 23کے قریب ڈاکوؤں نے شہاب الاسلام سے نقدی،موٹرسائیکل ، کھریپڑ شریف صدر پتوکی کے نزدیک ڈاکوؤں نے عمرفاروق شہزاد سے 98ہزار نقدی ، اولکھ بونگا صدر پھول نگر کے قریب ڈاکوؤں نے عدیل اشرف سے 22ہزار 700 نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔ مختلف مقامات سے چور 6شہریوں محمد شفیق، محمداشفاق ، فیصل علی، محمدعبید اشرف ، نبیل احمد اورافتخار علی کی موٹرسائیکلیں لے کرفرارہوگئے ،پولیس مصروف کارروائی ہے ۔