قصور:رکشہ کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق
قصور(نمائندہ دنیا) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 13افراد زخمی ہوگئے، موٹرسائیکل سوار پھول نگر روڈ کوٹ رادھاکشن جارہاتھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار رکشہ نے ٹکر ماردی۔۔۔
جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار موقع پرہی دم توڑگیا، لاش کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیاگیا،بھوچیکی پھاٹک کوٹ رادھاکشن کے نزدیک مزدا بس ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں 50سالہ رضیہ بی بی، 70سالہ رمضان، 70سالہ صغراں بی بی ، 54سالہ عبدالغفار، 52سالہ عبدالرحمن، 48سالہ افضال ودیگر زخمی ہوگئے ، 6زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور، 3کو کوٹ رادھاکشن اور 4کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔